پاکستان کمیونٹی کی صدر پوتن کی رہائش گاہ پر حملے کی مزمت، رپورٹ شاہد گھمن نمائندہ دنیا نیوز روس

روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی رہائش گاہ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ماسکو میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے روس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب میں شریک افراد نے کہا کہ صدر پوتن کی صدارتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کے پیچھے جو قوتیں ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ مقررین نے کہا کہ یہ حملہ انتہائی بزدلانہ ہے اور اس کی کوشش کی گئی کہ روس کو نقصان پہنچایا جائے، لیکن پاکستانی کمیونٹی روس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری کمیونٹی اور پاکستان کے عوام اس حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia