ماسکو حملے کے پیچھے اسلامسٹ دہشت گرد ہیں، پوتن، براہ راست بیپر، ماسکو
ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں کیے گئے خوفناک حملے کے پیچھے اسلامسٹ دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ مسلم انتہا پسندوں کے نظریات کا تو اسلام خود صدیوں سے مقابلہ کر رہا ہے۔ صدر پوتن نے کروکس سٹی ہال ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے پر ایک بار پھر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اسلامسٹوں کے ہاتھوں روس کے عوام کے خلاف کس نے کیا ہے اور ہم اس میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں کہ اس کا اصل منصوبہ ساز کون ہے۔ ہماری انٹیلیجنس سروسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں اور جلد اصل حقائق تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس سے فائدہ کس کو ہوا۔ یہ حملہ ان لوگوں کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہو سکتا ہے جو 2014 سے کیف میں نازی حکومت کے ہاتھوں ہمارے ملک سے لڑ رہے ہیں اور نازیوں نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی گندے اور غیر انسانی طریقے استعمال کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ صدر پوتن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اسلام پسندوں نے کیا تھا لیکن ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ امریکہ مختلف چینلز کے ذریعے اپنے سیٹلائٹس اور دنیا کے دیگر ممالک کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ماسکو دہشت گردانہ حملے میں کیف کا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو حملے کے پیچھے اسلامسٹ انتہا پسندوں اور داعش کا ہاتھ ہے لیکن ہمیں اس سوال کا جواب چاہیے کہ دہشت گردوں نے جرم کرنے کے بعد یوکرین جانے کی کوشش کیوں کی، وہاں کون ان کا انتظار کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا بنیاد پرست اسلام پسند روس پر حملہ کرنے میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔ روس آج مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے تنازعے کے منصفانہ حل کے لیے کھڑا ہے اور بنیاد پرست اسلام پسند جو خود کو مسلمان کہتے ہیں وہ تمام مسلمانوں کے لیے رمضان کے مقدس مہینے میں کیسے سنگین ظالمانہ جرم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اور کسی تعصب کے بغیر ہونی چاہیے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
