عالمی یوم فائر فائٹرز 4 مئی، روسی فائر فائٹرز پر براہ راست رپورٹ
روس میں فائر فائٹنگ سسٹم کیسے کام کرتا ہے اور حکومت کی جانب سے اس ادارے کو کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اس بارے میں عالمی یوم فائر فائٹرز 4 مئی پر خصوصی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح روس میں بھی آگ بجانے کے لیے ایک زبردست نظام موجود ہے جسے روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کنٹرول کرتی ہے۔ آگ سے حفاظت کی سرگرمیوں کو دس سے زیادہ وفاقی قوانین اور روسی فیڈریشن کی حکومت کے قانونی اقدامات کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز، فائر بریگیڈ، فائر بوٹس، ہیلی کاپٹر اور دیگر جدید آلات استعمال کیے جاتے ہیں۔ چونکہ آگ ہمیشہ غیر متوقع طور پر لگتی ہے، فائر فائٹر کو بیس سیکنڈ کے اندر خصوصی لباس پہننا ہوتا ہے۔ یہ لباس سٹیل سے پانچ گنا زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور عملہ دس منٹ میں سائٹ پر پہنچ جاتا ہے۔ پورے ملک میں ریسکیو یونٹ سالانہ بیس لاکھ دورے کرتے ہیں جن میں نوے ہزار سے زائد افراد کو اور بیس بلین روبل سے زائد مالیت کے اثاثوں کو بچایا جاتا ہے۔ روس کی فائر سروس کی سب سے اہم سرگرمیوں میں سے ایک آگ کی نگرانی کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سالانہ پندرہ لاکھ فائر سیفٹی کنٹرول کے اقدامات کیے جاتے ہیں جن سے سالانہ ساڑھے چار لاکھ مقامات کو آگ لگنے سے روکا جاتا ہے اور پینتیس سے پینتالیس بلین روبل مالیت کے مادی اثاثوں کو محفوظ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
