روس نے ماسکو میں یوم فتح پریڈ منائی، براہ راست بیپر
مغرب کے ساتھ بین الاقوامی تنازعے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس عالمی تصادم کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور کسی کو بھی دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی تیاریوں میں رہتی ہیں۔ دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملک کی سب سے بڑی فوجی پریڈ منعقد ہوئی اور صدر پوتن نے اس پریڈ سے خطاب کیا۔ صدر پوتن نے کہا کہ روس عالمی تصادم کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت سے کام کرے گا لیکن وہ کسی کو بھی ملک کو کسی قسم کے خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کی فوج ہمیشہ چوکس ہے اور ملک کی خود مختاری کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔ پوتن نے کہا کہ مغرب دوسری جنگ عظیم کے اسباق کو بھولنا چاہتا ہے لیکن ہمیں یاد ہے کہ لینن گراڈ سمیت روس کے دیگر شہروں کے قریب لڑی جانے والی لڑائیوں میں انسانیت کی قسمت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ روس اپنی تاریخ میں ایک مشکل دور کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کی تقدیر ہر روسی شہری پر منحصر ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ ہم اس فتح کو خصوصی فوجی آپریشن کے حالات میں منا رہے ہیں اور روسی فوج کے تمام جوان جو اگلے مورچوں پر ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ قربانیوں کے آگے جھکتے ہیں اور پورا روس آپ کے ساتھ ہے۔ روسی صدر نے زور دیا کہ ملک ان تمام لوگوں کو یاد رکھتا ہے جو نازی ازم سے لڑتے ہوئے جان سے گئے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
