روسی اثاثوں سے یوکرائن کو قرضوں پر روس کا ردعمل، براہ راست بیپر
مجموعی روسی اثاثوں سے یوکرین کو پچاس ارب ڈالر کا قرض دینے پر روس خاموش نہیں رہے گا۔ روس کے خلاف اس اقدام کے نتائج یورپی ممالک کو بھگتنا پڑیں گے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کے بھی روس میں کافی اثاثے ہیں اور ہم انہیں ضبط کر سکتے ہیں۔ روس نے جی سیون ممالک کی جانب سے منجمد روسی اثاثوں سے یوکرین کو پچاس ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ مغرب کا روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی لینا جرم ہے اور یوکرین کو یورپی اقدام پر روس کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سات ممالک نے یوکرین کو پچاس بلین ڈالر کا ایک اور قرض فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو تین سو بلین ڈالر کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دیا جائے گا جس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ روس کے خلاف اس اقدام کے نتائج یورپی یونین کو بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اقدام مغرب کو کسی اچھائی کی طرف نہیں لے کر جائے گا۔ اس اقدام سے مالیاتی نظام میں عدم توازن اور بحران بڑھیں گے اور ان نظامی خطرات کا بوجھ یورپی یونین کو برداشت کرنا پڑے گا۔ ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ روس میں بھی کافی یورپی اثاثے موجود ہیں اور یورپ کے لیے انتقامی اقدامات انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر مغرب کا روس سے تصادم کرانا چاہتے ہیں اس لیے بائیڈن اقتدار میں رہنے کے لیے مغرب کو روس کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بظاہر یہ امریکی حکام کے لیے فائدہ مند تو ہے لیکن یورپی یونین کی معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماریہ زخارووا کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے تمام ممالک کے لیے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ختم ہونی چاہیے کیونکہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی نقصان دہ ثابت ہو گی۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
