ماسکو کی عمارتوں پر پاکستانی پرچم روشن، براہ راست کوریج

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح روس میں بھی پاکستانیوں نے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا۔ روس کی تاریخ میں دوسری بار ماسکو کے ارباط اسکایا علاقے کی عمارتیں پاکستانی پرچم سے جگمگا اٹھیں۔ پچھلے سال چودہ اگست کو روس کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی پرچم جشن آزادی کے موقع پر لہرایا گیا تھا اور آج پھر یہ پاکستانی پرچم جگمگا رہا ہے۔ آج پاکستان کا جشن آزادی کا دن ہے اور چودہ اگست کے موقع پر ارباط اسکایا کی عمارتیں پاکستانی پرچم سے جگمگا رہی ہیں۔ روسی شہری اور یہاں آنے والے سیاح دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کا جشن آزادی منایا جا رہا ہے، جیسے دوسرے ممالک میں بھی دبئی وغیرہ میں پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ پچھلے سال کے بعد آج دوسرا موقع ہے کہ پاکستانی پرچم ماسکو کے ارباط اسکایا علاقے کی عمارتوں کے اوپر لہرایا اور جگمگا رہا ہے اور یہ رات گئے تک جاری رہے گا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News