سفارتخانہ پاکستان بیلاروس میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر منسک میں پاکستانی سفارتخانے نے بیلاروسی طلبہ کے لیے انٹرایکٹو اور تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں طلبہ سمیت دیگر نے بھرپور شرکت کی۔ بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے پاکستان کی تاریخ، ثقافت، تعلیم، صحت اور بیلاروس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے بصیرت انگیز پریزنٹیشن پیش کی۔ سفیر سجاد حیدر خان نے پریزنٹیشن میں تنازعے کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی جس میں تاریخی تناظر، قانونی حیثیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔ سفیر نے طلبہ کو انٹرایکٹو سوالوں کے جواب میں کشمیر کے مسئلے کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کی۔ صورتحال کی عکاسی کرتی تصویروں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا اور طلبہ کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News