سفارتخانہ پاکستان ماسکو میں پرچم کشائی کی تقریب، 23 مارچ یوم پاکستان
سفارتخانہ پاکستان ماسکو نے یوم پاکستان کی پربہار تقریب کا انعقاد کیا جس میں سفارتی عملے نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سفیر پاکستان محمد خالد جمالی نے قومی ترانے کی گونج میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔ سفیر پاکستان نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا پیغام بھی تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا۔ وزیراعظم کے پیغام میں کہا گیا کہ 85 سال قبل 23 مارچ کو برصغیر کی دور اندیش مسلم قیادت نے مسلمانوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان کا قیام مسلمانوں کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے اور ہمیں وطن کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا اور برصغیر کے مسلمانوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک آزاد قوم کے طور پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں آزادی کی قدر کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کے استحکام کے لیے کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں خوشحال زندگی گزار سکیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور جعفر ایکسپریس میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لیے دعا کروائی گئی۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
