مشرقی اقتصادی فورم ای ای ایف 2024 ولادی ووسٹوک میں شروع، براہ راست رپورٹ
روس کے مشرق بعید کے شہر ولادی ووسٹوک میں نواں سالانہ ایسٹرن اکنامک فورم 2024 شروع ہو چکا ہے جس میں چالیس سے زائد ممالک سے بیالیس سو سے زائد افراد شریک ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن پانچ ستمبر کو فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور چین کے نائب صدر ہان ژینگ بھی شریک ہوں گے۔ اس وقت میں ماسکو سے تقریباً نو ہزار کلومیٹر دور مشرق بعید کے شہر ولادی ووسٹوک میں موجود ہوں جہاں روس کے نویں سالانہ ایسٹرن اکنامک فورم 2024 کا آغاز ہو چکا ہے۔ فورم کی تقریبات روایتی طور پر پلینری مباحثوں، گول میز کانفرنسوں، ٹی وی مباحثوں، کاروباری ناشتوں اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ روس کے تعلقات پر کاروباری مکالموں کی شکل میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن پانچ ستمبر کو سہ پہر تین بجے فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور چین کے نائب صدر ہان ژینگ بھی شریک ہوں گے۔ فورم میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے خوبصورت پویلین بنائے ہیں جبکہ مختلف کانفرنس ہالوں میں شرکا اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس 2023 میں ایسٹرن اکنامک فورم میں ساٹھ ممالک سے سات ہزار سے زائد شرکا نے شرکت کی تھی جن میں تین سو تہتر معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے جن کی مالیت تقریباً بیالیس اعشاریہ پانچ بلین ڈالر تھی۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال بھی ایسٹرن اکنامک فورم میں بلین ڈالرز کے کئی معاہدے کیے جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
