پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ نے طارق چوہدری کی جانب سےعطیہ کی دوسری قسط تقسیم کی گئی

روس میں پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر طارق چوہدری کی جانب سے اب تک پاکستانی کمیونٹی میں گیارہ لاکھ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ فیڈریشن کے ذریعے تمام معاشی مسائل میں گھری پاکستانی کمیونٹی کے لیے امدادی رقم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ڈاکٹر طارق چوہدری نے دوسری مرتبہ گیارہ لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی جو کرونا وائرس سے معاشی مسائل میں گھرے پچاس کے قریب پاکستانیوں میں فی کس پانچ ہزار روبل کے حساب سے تقسیم کی گئی۔ پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے صدر ڈاکٹر فاروق خان ہوتی، ڈاکٹر محمد آصف صدیقی اور کامران چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ اپنی ہمت اور کوشش سے ان کے مسائل حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے صدر ڈاکٹر فاروق خان ہوتی نے کہا کہ ڈاکٹر طارق چوہدری کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پاکستانیوں کی مالی معاونت کی۔ کمیونٹی ممبران نے بھی اپنے قیمتی وقت نکال کر یہاں پر خدمت خلق کی اور اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کرتے ہیں اور جو کچھ ہم سے ہو سکتا ہے نقد رقم اور راشن بھی ان کو فراہم کرتے ہیں۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں بسنے والے پاکستانیوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں مدد کرنے پر ڈاکٹر طارق چوہدری اور پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل ماسکو سے ڈاکٹر طارق چوہدری کی جانب سے بھیجی گئی عطیے کی رقم بھی تقسیم کی جا چکی ہے۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News