روس میں کوروناوائرس کی وجہ سے بیروزگاروں کی تعداد ساڑھے 16لاکھ سے تجاوزکرگئی

روس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ساڑھے سولہ لاکھ افراد بھی روزگار ہو چکے ہیں۔ روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک سو پینتیس افراد کی جان چلی گئی۔ روسی وزیراعظم میخائل میشوستین نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سینتالیس مختلف ویکسین تیار کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے سترہ ریجنز میں پابندیاں ختم کرنے کے اقدامات بھی کر لیے گئے ہیں۔ روس میں پچھلے دو روز سے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ شرح اموات بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا ہے کہ ماسکو میں کرونا وائرس کی اموات کی شرح اپریل کے مقابلے میں مئی میں زیادہ ہوگی۔ چیچنیا میں عیدالفطر کے موقع پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب کراسنویارسک ریجن میں ہیئر ڈریسنگ سیلون پچیس مئی سے کھول دیے جائیں گے۔ روس بھر میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ آٹھ ہزار سات سو پانچ جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار نو سو بہتر ہو چکی ہے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News