امریکہ کی وزارت خارجہ نے روس کی ری پبلک چیچنیا کے سربراہ رمضان کادیروو کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

امریکہ کی وزارت خارجہ نے روس کی ری پبلک چیچنیا کے سربراہ رمضان کادیروف پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگا کر انہیں بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ کادیروف کی بیوی اور بڑی بیٹی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ روس کے حکام نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کادیروف کو ان کے فرائض انجام دینے سے نہیں روک سکتا، ان کو بلیک لسٹ فہرست میں شامل کیے جانے کا فیصلہ بالکل بے بنیاد ہے۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News